Featuredانٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے

عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے

عامر لیاقت کی جانب سے حالیہ متنازعہ بیان پر اداکارہ مشی خان کی جانب سے ردِ عمل۔

اداکارہ مشی خان نے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے ، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی سکالر بن جاتے ہیں تو کبھی اْلٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں ۔

مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ‘عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے ، یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے ، عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ جس میں جو آتا ہے آپ بول دیتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے ، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close