انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری کافی اقربا پروری ہے

مجھے انڈسٹری کی مدد کی ضرورت پڑی تو کوئی بھی میرے لیے کھڑا نہیں ہوا۔

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل کوئنا مترا کا کہنا ہے کہ انھیں فلم انڈسٹری اقربا پروری اور گروپ ازم کا سامنا ہے۔

ایک انٹرویو میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 3 سال سے اپنی پلاسٹک سرجری کرنے پر سخت ٹارچر کیا جارہا ہے، لوگ مجھ سے دور ہوتے ہیں اور فاصلہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق اپنی شکایات کو شیئر بھی کیا۔

واضح رہے کہ کوئنا مترا اپنے آئٹم نمبرز کے حوالے سے مشہور ہوئی ہیں جبکہ وہ 2006 کی فلم ’اپنا سپنا منی منی‘ میں بطور جولی کردار ادا کرچکی ہیں۔

انھوں نے اپنے مذکورہ بالا انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کافی اقربا پروری ہے اور مجھے ایک قسم کے مخصوص رویے کا سامنا کرنا پڑا، ایک آؤٹ سائیڈر ہونے کی وجہ سے مجھے طویل بریک بھی لینا پڑا اور جب مجھے انڈسٹری کی مدد کی ضرورت پڑی تو کوئی بھی میرے لیے کھڑا نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close