انٹرٹینمنٹ

باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو ذرا بھی توقع نہ تھی

لاہور: پاکستان نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرال کیساتھ 6 ماہ کی عداوت کا خاتمہ کر دیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ عامر خان اور ان کے گھر والوں میں صلح کا کردار ادا کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عامر خان نے اپنے والد کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کی دعوت دے کر عداوت ختم کی۔ اختلافات کے خاتمے کیلئے ہونے والی یہ ملاقات کسی اور نے نہیں بلکہ فریال مخدوم کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔

 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فریال مخدوم کو مغربی لباس پہننے پر باکسر محمد عامر کے گھر والوں کی جانب سے حقیر آمیز جملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ لیکن عامر خان اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک میں ایک نئے آغاز کا عہد کرتے ہوئے اپنے اور گھر والوں کے درمیان آنے والی دراڑ ختم کر دی ہے۔  محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں اور میرے والد گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھتے ہوئے۔ ہم دونوں نے ساتھ بہت بہترین وقت گزارا۔ فریال اور میں نے سب کچھ بھول جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فریال نے میرے آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کیا، زندگی بہت چھوٹی ہے۔“

انہوں نے مزید لکھا ” یہ رمضان المبارک ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ ہمیں اپنے دل صاف کرنے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کا کہتا ہے۔ بہت کچھ ہوا مگر میری اہلیہ اور میں نے صاف دل کیساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ہم دوسروں سے بھی ایسی ہی توقع رکھیں؟؟؟؟ آمین۔۔۔“ فریال مخدوم نے اپنے شوہر کی جانب سے کی جانے والی اس پوسٹ کو پسند کر کے اس کی توثیق کی۔ عامر خان نے ایجبسٹن کرکٹ گراﺅنڈ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران اپنے والد کیساتھ لی گئی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ”ماضی، ماضی ہے۔ ہم روشن کل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close