انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی بیٹیوں نے کورونا وائرس شکست دنےدی

جھانوی کپور اور خوشی کپور کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے

دونوں بہنوں کے کورونا وائرس کے مثبت آنے یا منفی آنے سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئر ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر جھانوی کپور نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ہم بہنوں کا 3 جنوری کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کے بعد ہم نے خود کو قرنطینہ کرکے تمام پروٹوکولز اپنائے۔

جھانوی نے یہ بھی لکھا کہ قرنطینہ میں ان کے ابتدائی دو دن انتہائی مشکل گزرے، لیکن اس کے بعد بہتری آتی گئی۔

انہوں نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ماسک لگائیں اور ویکسین لگوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close