انٹرٹینمنٹ
جیکولین کو سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی بڑی قیمت چکانی پڑگی
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئی ہیں
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھوتی جارہی ہیں۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث دھوکے باز شخص سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل جیکولین بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم ’’دی گھوسٹ‘‘ کا حصہ تھیں، تاہم اب وہ مزید اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔
اس سے قبل بھی جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے پون کلیان کی تیلگو فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نرگس فخری کو کاسٹ کیا گیا تھا۔