میں کورونا کی وجہ سے اسپتال کے بستر پر دم توڑنا نہیں چاہتا
انوپم کھیر نے کہا میں نے کورونا ویکسین اپنے لیے لگوائی ہے اور میں ماسک آپ لوگوں کے لیے پہنتا ہوں
مجھے نہیں معلوم کہ ویکسین میں کیا ہے اور جب مجھے بچپن میں کبھی کوئی ویکسین لگی تو مجھے اس وقت بھی معلوم نہیں تھا کہ اس میں کیا ہے۔ ہم نے سائنس پر بھروسہ کیا۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں نہیں جانتا لیکن پھر بھی استعمال کرتا ہوں۔
انوپم کھیر نے کہا میں نے مکمل طور پر ویکسین لگوالی ہے امید ہے جلد ہی بوسٹر شوٹ بھی لگوالوں گا۔ مجھے نہیں معلوم اس میں (ویکسین میں) کیا ہے۔
اداکار نے زندگی میں عام طور پر استعمال ہونے والی اشیا اور دوائیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم درد کم کرنے والی ادویات (پین کلرز)، صابن، شیمپو اور پرفریومز میں کون سے اجزا شامل کیے جاتے ہیں یا ریسٹورنٹ میں کھانا بناتے وقت اسٹاف اپنے ہاتھوں کو صحیح طرح سے دھوتے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : ہالی ووڈ اداکارہ کی سلمان خان کی تقریب میں موجودگی پر بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں
لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ زندگی مختصر ہے میں سفر کرنا چاہتاہوں، بغیر خوف کے لوگوں کو گلے لگانا چاہتا ہوں، زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو محسوس کرنا چاہتاہوں جیسا کہ پہلے (کورونا سے قبل) تھا۔
انوپم کھیر نے کہا کہ میں نے ویکسین حکومت کو خوش کرنے کے لیے نہیں لگوائی اور نہ ہی اسلیے لگوائی کہ دوسرے بھی لگوائیں۔
بلکہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے اسپتال کے بستر پر مرنا نہیں چاہتا۔