انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

میرے جملے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے

اداکارہ شویتا تیواری نے بھگوان کے بارے میں اپنے متنازع بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے جو کچھ کہا وہ اپنے ساتھی اداکار سورابھ راج جین کے حوالے سے کہا تھا۔

انھوں نے ایک ایونٹ کے موقع پر بھوپال میں ایک جملہ کہا تھا جس پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔

وہ بھوپال میں ایک آئندہ آنے والی ویب سیریز کی پروموشن کے لیے گئی تھیں۔ جہاں انھوں نے ایک بیان دیا جس پر مبنی ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انھوں نے اپنے جسمانی خدوخال کے حوالے سے بھگوان کا ذکر کیا تھا۔

تاہم اس پر پرستاروں نے کافی تنقید کی جبکہ بعض نے ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

تاہم اب شویتا نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے معذرت بھی طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کے جملے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے جبکہ انھوں نے تو اپنے ایک ساتھی اداکار کے سابق کردار کا حوالہ دیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close