کراچی: ایم کیو ایم نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔
متحدہ قومی موومنٹ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج سندھ ہائیکورٹ میں متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن داخل کرے گی، یہ پٹیشن ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : ایم کیو ایم نے چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کیا کچھ غلط نہیں کیا
ایم کیو ایم کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو اس سے قبل بھی مسترد کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اپنے اعتراضات بھی جمع کرائے تھے۔
گزشتہ روز جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہونگی۔