کراچی: فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے، بلکہ کارکردگی بہتر بنانی چاہیے
وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے جو اعلانات اور وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے80 فیصد لوگ چاہتے ہوں گےکہ ہم حکومت سے باہرآجائے، حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے لیے ایم کیو ایم کو ابھی تک کوئی سگنل نہیں ملا۔
یہ بھی پڑ ھیں : نئے صوبے کا قیام نئے ملک کا قیام نہیں، یہ بات کرنا غداری نہیں، فیصل سبزواری
سینیٹر فیصل سبزواری نے ملک میں صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
میری خواہش تھی کہ مراد علی شاہ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بہتر ہوتے لیکن یہ دونوں ایک جیسے ہی ہیں۔