Featuredسندھ

نجی بینک میں واردات کرنے والے ملزمان نے اے ٹی ایم مشین ہی اُکھاڑ لی

کراچی: گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب ہونے والی واردات میں اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے جانے کی کوشش کرنے والے چوروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

پولیس نے اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچ کر ملزمان کی کوشش ناکام بنادی، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان منی ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی: بینک ڈکیتی،ملزمان نے 42 بینک لاکرز لوٹے

شہری کی15مددگار پر بروقت اطلاع سے بڑی واردات ناکام بنائی گئی، پولیس نے منی ٹرک اور اے ٹی ایم تحویل میں لے لی، واقعہ ڈسکو بیکری کے قریب نجی بینک میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اس امر کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ مشین سے چھیڑ چھاڑ یا اُکھاڑنے کے دوران کوئی الارم کیوں نہیں بجا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close