Featuredاسلام آباد

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاست الگ اور یپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے، پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں

یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں، مجھے یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے، یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، پوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے،

عمران خان کی ایک منتخب حکومت ہے وہ مقابلہ کرنے والا شخص ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے، آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں، اپوزیشن کو پتہ لگ جائے گا، عمران خان سرخرو ہوں گے، کیوں کہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مولا بخش چانڈیو نے شیخ رشید زندہ باد کا نعرہ لگادیا

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے کیسز میں بڑی جان ہے، اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے، اور اسی لئے وہ زیادہ ایکٹو ہوئے ہیں، شہبازشریف نواز شریف سے بڑے کرپٹ ہیں، نیب کے کیس میں عدالتوں نے بڑاوقت لیا، اس وقت 70 کیس میگا کرپشن کے ہیں ان کے فیصلے ہونے چاہئے، اگلے ڈیڑھ سال میں ان سترکیسوں کا فیصلہ کرانے کی کوشش کریں گے، لوگوں نے ہم سے چوری کے پیسے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی امیدیں رکھی تھیں، اس بات کا اعتراف ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے۔

فیصل واوڈا نااہلی کیس کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے بھائی کو بھی سپریم کورٹ نے اسٹے دے دیا تھا، فیصل واوڈا بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close