Featuredسندھ

عوام اس حکومت سے پریشان ہوچکے ہیں : ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی: پی ٹی آٸی قانون کی حکمرانی کی بات کرتی تھی اب فیصلے کا احترام کرکے سینیٹ کی نشست پر انتخاب کراٸے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں سچ کی فتح ہوٸی ہے فیصلہ قانون کے مطابق کردیا گیا ہے، پی ٹی آٸی قانون کی حکمرانی کی بات کرتی تھی اب فیصلے کا احترام کرکے سینیٹ کی نشست پر انتخاب کراٸے، فارن فنڈنگ میں محفوظ فیصلے سناٸے جانے لگے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امین تو امین گنڈہ پور ہی ہے شاید صادق بھی کوٸی ہوگا، یہ گری ہوئی حکومت ہے اسے گرانے کی ضرورت نہیں خود گرنے والی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈار صاحب ق لیگ کے ساتھ کھڑے تھے، وقت ہوگا تو نجانے وہ لوگ کس کے ساتھ کھڑے ہونگے عمران خان کے ساتھ ہونگے یا نہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو تحفظ پی ٹی آٸی کی حکومت کو رہا اب ختم ہونا چاہیٸے،اب پی ٹی آٸی کے مفادات ختم ہوگٸے ہیں، عوام اس حکومت سے پریشان ہوچکے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close