Featuredسندھ

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے مریضوں کا مفت علاج روک دیا

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں اختیاری انجیو پلاسٹی اور دل کے آپریشن کی فیس وصول کی جا رہی ہے

سربراہ این آئی سی وی ڈی پروفیسر ندیم قمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آئے مریضوں کی مفت اختیاری انجیوپلاسٹی کرنا ممکن نہیں رہا۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اختیاری انجیوپلاسٹی کا کوئی فائدہ نہیں ہے لہذا صرف دل کے دورے کی صورت میں مفت انجیو پلاسٹی کی جا رہی ہے جبکہ دل کے آپریشنز کی تعداد بھی محدود کر رہے ہیں، قومی ادارہ برائے امراض قلب پر واجبات 8 سے 9 ارب روپے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھٰں : کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل

سربراہ این آئی سی وی ڈی کا کہنا ہے کہ فالج کے مریض چندگھنٹوں میں آ جائیں تو موت اور معذوری سے بچا سکتے ہیں، فالج یا اسٹروک کا علاج مفت میں جاری رہےگا، بچوں کے دل کے آپریشن بھی مفت میں کیے جاتے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close