Featuredاسلام آباد
حکومت کی تین سالہ کارکردگی کرپشن، ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے : شیری رحمان
اسلام آباد : کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے، اسناد دینا قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں۔ تعریفی اسناد دینا قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کرپشن، ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت، خوراک، پیٹرولیم و دیگر تمام وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وزراء اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے۔