Featuredپنجاب

کرناٹک کی مسلمان بیٹی نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا

لاہور: پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرناٹک کی مسلمان بیٹی نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، مسلمان بیٹیوں کو حجاب پہننے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسلامی اقدار کی پاسداری امت کا فخر ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا میں عیاں ہو چکا ہے، عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی حکمران مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کا کوئی جواب نہیں دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کردیا ہے، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے بے وفائی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close