کراچی: جعلی بھرتی ہو نے والے ملا زمین کو بلدیہ کورنگی کا کارڈز بھی جا ری کر دئیے گئے اور اس ماہ سے ان کی تنخوا ہیں بھی شروع ہو جا ئیں گی ایڈ منسٹریٹر کورنگی نے بھر تیو ں پر دستخط کیے ہیں
بلد یہ کو رنگی میں مبینہ طو ر پر جعلی بھر تیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اب تک7 ملا زمین کو جعلی دستاویزات پر بھر تی کیا گیا ہے ان میں ایک شخص کو میونسپل کمشنر سیکریڑیٹ میں سولہ گر یڈ میں بھر تی کیا گیا جبکہ دیگر کو محکمہ ایڈ ور ٹائزمنٹ میں بھر تی کیا گیا۔
اس پو رے گو رگھ دھندے میں مبینہ طو ر پر محمد زبیر نا می شخص بتا یا جا تا ہے جس نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے عوض جعلی بھر تی کی ہے ان کے کا رڈ بھی بنا دیے گئے ہیں لیکن اس پر ایمپلائی نمبر نہیں ہے زرا ئع کاکہنا ہے کہ یہ جو تمام جعلی بھر تیاں کی گئی ہے ان کا بلد یہ کورنگی میں کو ئی ریکا رڈ نہیں ہے ان ملا زمین کی اس ما ہ سے تنخو اہیں جا ری کر نے کے لیے منصوبہ بند ی بھی کر لی گئی جو سارا معاملات مبینہ طور پر محمد زبیر کرر ہے ہیں جن کے پاس2,2عہدے بھی بتا ئے جا تے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں بجلی کی فراہمی میں بہتری نہ آسکی
وقاص نامی شخص کو میونسپل کمشنر سیکر یٹریٹ میں16 گر یڈمیں بھر تی کیا گیا اسی طر ح ٹریڈ لا ئسنس میں محمد عامر، محمد ارسلان بھی جعلی بھر تی ہو ئے اسی طر ح مز ید لو گ شامل ہیں،
ایڈ منسٹریٹر کورنگی جاوید کلوڑہ ان تمام جعلی بھرتیو ں کی تفصیل سے آگا ہ ہے اب ان جعلی بھرتی ہو نے والے ملا زمین کی تنخوا ہیں جا ری کر نیکی تیا ری کرلی گئی۔
ایڈ منسٹریٹر کورنگی جاوید کلو وڑ سے را بط کر کے موقف حاصل کر نے کی کوشش کی گئی لیکن انھو ں نے فو ن ریسیو نہیں کیا ان کو پیغام بھی دیا گیا لیکن انھوں نے رابط نہیں کیا۔