لاہور: نون لیگ کی قیادت حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر تقسیم ہوگئی ہے مختلف رہنماؤں کے الگ الگ بیانات
ایک جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اسمبلی میں نمبر پورے ہونے کی دعویدار ہیں اور ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی عدم اعتماد کی تاریخ سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے بہادرآباد مرکز آمد
ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کابینہ کے پانچ وزراء کو ساتھ ملانے کے دعویدار ہیں، ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے خود ہی مان لیا کہ اتحادی ریاست کے ساتھ ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ن لیگ کی خاتون نائب صدر، سینئر نائب صدر اور جنرل سیکریٹری کے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تینوں کے الگ الگ بیانات کس جانب اشارہ کررہے ہیں؟، یہ ن لیگ ہے یا بھان متی کا کنبہ؟