کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مارچ سے پائلٹس لائسنس کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے
برطانوی کمپنی نے امتحانات سے متعلق پلان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دے دیا ہے اور ڈی جی سول ایوی ایشن آج پائلٹس لائسنس امتحانات بحال ہونے کااعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب
پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان سی اے اے پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر پابندی عائد کی تھی۔