Featuredدنیا

بھارتی بھوپال میں 4 حجاب پوش لڑکیوں کی موٹرسائیکل پر سواری کی وڈیو وائرل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کرناٹکہ میں مسلم طالبات پر حجاب نہ پہننے کی پابندی کے باوجود بھوپال میں 4 حجاب پوش لڑکیوں کی وڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

 

 

وڈیو میں چار خواتین حجاب میں ہیں اور چاروں ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں، وڈیو وائرل ہوتے ہی جنونی ہندوؤں نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

بھوپال کی وی آئی پی روڈ پر سفر کرتی ان خواتین کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد مودی سرکار کی پارٹی بی جے پی اور کانگریس میں گھمسان کی جنگ چھڑ گئی ہے۔

حجاب میں بائک چلانے والی لڑکیوں کے ذریعہ قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پر جہاں بی جے پی سخت نے تنقید کی ہے تو وہیں حجاب کی وکالت کرنے والے کانگریس لیڈران سے پورے معاملے پر جواب بھی مانگا ہے۔

وہیں کانگریس نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں اپنی سوچ بدلنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کی جانچ کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی سپریم کورٹ نےحجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت

بھوپال کے ایم ایل اے جب عارف مسعود سے یہ پوچھا گیا کہ حجاب میں لڑکیوں کو کرکٹ اور فٹ بال کھیلوا کر سستی شہرت حاصل کی جارہی ہے تو عارف مسعود نے جواب دیا کہ ان کے کالج میں ہمیشہ لڑکیاں حجاب میں سارے کام انجام دیتی ہیں۔

عارف مسعود نے کہاحجاب میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اپنے کھیل کود کے شوق کو بھی پورا کرتی ہیں ، لیکن جن کی عقل پر پردہ پڑا ہے ، انہیں یہ حقیقت دکھائی نہیں دے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close