لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے نجی اسکولوں میں لاؤڈاسپیکر کےاستعمال پرپابندی عائد کردی گئی
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تیزآواز میں لاؤڈ اسپیکر سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار
اسکولوں میں اونچی آوازمیں لاؤڈاسپیکرلگاناساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ اسکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
گذشتہ روز پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔