Featuredکھیل و ثقافت

سرفراز کی نصف سنچری نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی

لاہور : پی ایس ایل کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقرر اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

الیکس ہیلز اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ الیکس ہیلز 62 اور فہیم اشرف 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مستحکم آغاز کیا اور پہلے پاورپلے میں جیسن روئے اور احسان علی نے جارحانہ اننگز کھلی۔

کوئٹہ کی پہلی وکٹ 88 رنز پر گری اور جیسن روئے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد احسان علی 30، جیمز وینس 29 اور افتخار 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

سرفراز کی نصف سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور یوں 5 وکٹوں سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔

سرفراز احمد 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سرفراز کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close