Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز کو ایک اور ناکامی کا سامنا

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں اب تک کراچی کنگز کی ٹیم مسلسل ناکام رہی ہے۔

کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور 55 رنز سے فتحیاب۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا۔

زلمی کے محمد حارث نے 49 رنز بنانے، حضرت اللّٰہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،شعیب ملک 31 رنز، بین کٹنگ 26 اور  ردر فورٹ 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کراچی کی جانب سے جارڈن نے 3 جبکہ عماد، عمید اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز 194 رنز کے ہدف کے جواب میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سےکپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے 2،2 جب کہ محمد عمر اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی رواں  پی ایس ایل  میں یہ مسلسل چھٹی شکست ہے،کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close