Featuredاسلام آباد
اسکول، تھانہ اور منبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہے
اسلام آباد: یہ مسئلہ قانون کے نفاذ اور سماج کی تنزلی کا بھی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ قانون کے نفاذ اور سماج کی تنزلی کا بھی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسکول، تھانہ اور منبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی کیلئے تیار رہیں۔
گزشتہ روز میاں چنوں میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقدس اوراق کو جلانے کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
میاں چنوں کے نواحی علاقے تلمبہ میں اڈا 17 موڑ مدرسہ شاہ مقیم میں ایک نامعلوم شخص پر الزام لگایا گیا۔الزام لگانے کے بعد ہجوم نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔