میاں چنوں: مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔
میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل کرلیے گئے۔
پولیس نے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے معاملے پر 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، مزید گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔
گذشتہ روز مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔