Featuredاسلام آباد

مہنگائی کی وجہ سے آج لوگ جان بچانے والی ادویات لینے کے بھی قابل نہیں

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے لوگ دوا بھی سستی نہیں لے سکتے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے کوئی شوگر اور دل کے امراض کی ادویات نہیں خرید سکتا، مہنگائی کے ستائے لوگ دوا بھی سستی نہیں لے سکتے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے انشورنس کمپنیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوائیں500 سے 700 فیصد مہنگی کردیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے انشورنس کمپنیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے، عمران خان سندھ کی طرح پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسپتالوں پر توجہ دیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سندھ میں امراض قلب کا بہترین مفت علاج این آئی سی وی ڈی میں ہوتا ہے، کیا ہیلتھ کارڈ پر دل کا مفت بائی پاس ہوسکتا ہے، مہنگائی کی وجہ سے آج لوگ جان بچانے والی ادویات لینے کے قابل نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close