Featuredپنجاب

تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے

رحیم یار خان : حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے، حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،  موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے۔

مولانا نے کہا کہ کارکردگی کے حامل وزراء کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے، آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا، ڈی آئی خان میں سرکاری وسائل استعمال کرکےحکومت نے بھونڈی حرکت کی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کی تحریک لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، 172 ووٹ پورے کرنے ہیں، حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہوا ہے، ایک جرگہ بنایا جارہا ہے جو حکومت کی حلیف جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گا۔

مولانا نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ہم ہوم ورک کر رہے ہیں، جیسے ہی ہوم ورک پورا ہوگا تو تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close