لاہور : پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اقتدار سے آؤٹ اپوزیشن سن لیں کپتان آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پہلے سیاسی مخالفین سے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے، کپتان آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونگے نہ ہی ان کا حکومت ہٹاؤ مشن کامیاب ہوگا۔ پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔ اقتدار سے آؤٹ اپوزیشن سن لیں کپتان آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خواب ہی دیکھتے رہ جائے گی اور 2023 کا الیکشن آجائے گا۔ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پہلے سیاسی مخالفین سے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاجی سیاست کی بجائے عام انتخابات کا صبر سے انتظار کر ے۔ ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ہے عوام کو بھی خوشحال مضبوط بنائیں گے۔ موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔