Featuredپنجاب

صحت کارڈ پر 2 مہینے بعد آپریشن کا وقت ملے گا ، شہری

لاہور :  قومی صحت کارڈ سے وقت پر آپریشن نہ ہونے پر شہری پھٹ پڑا۔

لاہور کے فاطمہ میموریل اسپتال لاہور میں بنائی گئی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہری نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بے کار ہے، بچے کو ہرنیا کی تکلیف ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر پیسے لے آؤ تو آج ہی آپریشن کردیں گے، صحت کارڈ پر 2 مہینے بعد آپریشن کا وقت ملے گا۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری اسپتال میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے کاؤنٹر پر جانے کی بجائے او پی ڈی میں گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے مریض کو 2 ماہ کا نہیں بلکہ 2 ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close