Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا جو ماضی کی حکومتوں نے کیا

اسلام آباد: اپوزیشن اور حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ہم سے عدم اعتماد سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا، صرف عدم اعتماد نہیں اجتماعی استعفیٰ دینا چاہیئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا جو ماضی کی حکومتوں نے کیا، پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی کرپشن ہے، گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا، حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، آج تک ملک میں اسلامی نظام نہیں دیکھا، ہمیں ملک میں اسلامی نظام چاہیے جہاں سب کو حقوق حاصل ہوں، موجودہ حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، موجودہ حکومت کے دور میں صرف منفی تبدیلی آئی، موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوئی۔

پاکستان میں عام مزدور کی تنخواہ 20ہزار ہے، حکومت نے اپنے اخراجات میں کوئی کمی نہیں کی، چینی اور آٹے کے بحران میں حکومت کے لوگ ملوث ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے موجودہ حکومت کا مکمل ساتھ دیا، اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس کرانے میں اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا، ن لیگ کی زیادہ دلچسپی اپنے کیسز ختم کرانے پر ہے، سیالکوٹ واقعے کے بعد حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تھے، خانیوال میں ہونےوالا واقعہ قابل مذمت ہے، کسی پر بھی تشدد کرنا قابل قبول نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close