Featuredاسلام آباد

عمران صاحب اب عوام کو صرف آپ کے استعفے کے خط کا انتظار ہے

اسلام آباد : عوام نے آپ کے خلاف عدم اعتماد کا خط لکھ دیا اب اس خط پر عملدرآمد کی باری ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی خط لکھوائیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے اٹارنی جنرل کے خط لکھنے کی خبر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب اب عوام کو صرف آپ کے استعفے کے خط کا انتظار ہے۔ عوام نے آپ کے خلاف عدم اعتماد کا خط لکھ دیا ہے، اب اس خط پر عملدرآمد کی باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے پریشان ہونے کے بجائے عوام کے آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد کے لئے فکرمند ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے، آئی ایم ایف سے معاشی خودمختاری واپس لینے، بجلی، گیس اور پٹرول سستا کرنے، آٹا، چینی، دوائی سستا کرنے، سبزی، دال، انڈے، روٹی سستا کرنے کے لیئے کوئی خط لکھا گیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎پیٹرول کی قیمت 8 روپے مزید نہ بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کا کچھ بھلا ہوسکے۔ جتنے مرضی خط لکھوائیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی انشاءاللہ جب چاہیں گے واپس آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close