سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ: اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے تیز ہوگئے
اسلام آباد : جے یو آئی کے جی ڈی اے، ن لیگ کے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے بی اے پی سے رابطے کرلیئے۔
حکومت سے پیچھا چھڑانے کے لیے اپوزیشن کی سہ رخی حکمت عملی شروع ہوگئی۔ ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے تیز ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر عوام کو ریلیف دلانے کا ایشو اپوزیشن کا بڑا ہتھیار بن چکا ہے۔ اپوزیشن کے رہنماؤں نے حکومتی اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے کیئے۔
سندھ سے جے یو آئی کے اہم رہنماء نے حکومتی اتحادی جی ڈی اے سے رابطہ کیا اور مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ادھر ن لیگ کے سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے رابطہ کیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم نے عدم اعتماد پر لیگی رہنماؤں کو مثبت اشارہ دیا ہے۔ بلوچستان سے محمود خان اچکزئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں بھی رابطے ہوئے۔
پیپلز پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کو ان ہاؤس تبدیلی میں ساتھ دینے کی پیشکش کی۔ باپ نے مشاورت کے لیے اپوزیشن سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔