پاکستان پیٹرول پیدا نہیں درآمد کرتا ہے : وزیرخزانہ
اسلام آباد: وزیراعظم مزدور کی کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافہ کریں گے، 6 سے 8 ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا توڑ اور آمدن بڑھانے پر زور ہمارا سلوگن ہے، 6 سے 8 ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیٹرول پیدا نہیں درآمد کرتا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول 95 ڈالر فی بیرل پر چلا گیا، ہم نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا، پیٹرولیم لیوی 30 روپے سے کم کرکے 10 روپے کردی ہے، ٹیکسز میں کمی سے ماہانہ 70 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا ہے، سوچ رہے ہیں لوئر مڈل کلاس کی کیسے مدد کریں، مہنگائی کا توڑ اور آمدن بڑھانے پر زور ہمارا سلوگن ہے، ایسے اقدام کرینگے کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں اضافہ ہوگا، آمدنی بڑھے گی تو مڈل کلاس مہنگائی بھی برداشت کرسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مزدور کی کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافہ کریں گے، 6 سے 8 ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔