Featuredسندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا

کراچی:  محکمہ داخلہ کی جانب سے 19 جنوری کی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے 19 جنوری کی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت پابندیاں 21 فروری تک برقرار رہیں گی، کراچی اور حیدرآباد میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی، ان ڈور شادی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، سنیما گھروں، مزارات اور تفریحی پارکس میں 50 فیصد افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں کبڈی، کراٹے، باکسنگ جیسے کھیلوں پر پابندی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close