تباہی سرکاری مزید اقتدار میں رہی تو ہر سمت تباہی ہی تباہی ہوگی
اسلام آباد: نالائق اور بے حس سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تباہی سرکاری مزید اقتدار میں رہی تو ہر سمت تباہی ہی تباہی ہوگی ، عمران خان اوگرا میں چھپ کر عوام پر حملے کر رہے ہیں۔
شازیہ مری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے نے بدترین مہنگائی کے دروازے کھول دیئے ہیں، عمران خان اوگرا میں چھپ کر عوام پر حملے کر رہے ہیں، عمران خان کھنڈی چھری سے عوام کی کھال اتار رہے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تباہی خان نے غریبوں کیلئے سفر بھی مشکل بنا دیا ہے، ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، اب ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، زندگی بچانے والی ادویات غریب خرید نہیں سکتا اب روٹی بھی مہنگی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نالائق، بے حس سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، عوام 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کے کارواں میں شریک ہوں، تباہی سرکاری مزید اقتدار میں رہی تو ہر سمت تباہی ہی تباہی ہوگی۔