Featuredکھیل و ثقافت

‘ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا، کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا’

مانچسٹر: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اپنے برطانوی حریف کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا، ضروری ہے کہ کیل بروک کو اُس کی جگہ دکھائی جائے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2 سال بعد باکسنگ رِنگ میں اُترنے کے لیے تیار ہیں، وہ کل شام اپنے حریف کیل بروک کے خلاف رنگ میں اُتریں گے۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ فائیٹ برطانیہ کی ایک بڑی فائٹ ہے، کیل بروک بہت باتیں کرتے ہیں، اب رنگ میں اُن کو جواب دوں گا، اور انھیں ایک ایسی شکست سے دوچار کروں گا جو انھوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔

عامر خان نے اعتراف کیا کہ دونوں میں سے کوئی بھی ہار گیا تو اُس کے لیے شکست کے ساتھ زیادہ دیر گزارہ مشکل ہو جائے گا، میں نے شکست اپنے ذہن میں ڈالی ہی نہیں ہے، کیوں کہ میں نے صرف جیتنا ہے، اگر میں فائٹ ہار بھی گیا تو میرا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

https://twitter.com/LondonRunz/status/1494309321039126537?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1494309321039126537%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Famir-khan-vs-kell-brook-manchester%2F

باکسر نے کہا میں بہت مضبوط اور خود کو بہت تازہ محسوس کر رہا ہوں، اس مقابلے میں فتح میری ہوگی، مقابلہ جیتنے کے لیے میں نے ہر طرح سے ٹریننگ کی ہے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر ارینا میں کل ہونے والے اس زبردست مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close