حیدرآباد: سندھ میں تحریک انصاف کی جڑیں گہری ہیں
وفاقی وزیر علی زیدی کا حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے حالات سب کے سامنے ہیں، آصف زرداری 15سال سے سندھ میں حکومت کررہے ہیں، سندھ حکومت نے پولیس سمیت دیگر اہم اداروں کو تباہ کیا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ زرداری مافیا مال بنارہا ہے، ضلعی سطح پر کرپشن کی جارہی ہے، سندھ پولیس پرائیویٹ آرمی بنی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تحریک انصاف کی جڑیں گہری ہیں، سندھ میں 8 ارب کی لاکھوں ٹن گندم چوہے کھاگئے، زرداری مافیا کے ہوتے ہوئے سندھ ترقی نہیں کرسکتا۔