Featuredکھیل و ثقافت

کراچی کنگز نے اپنی ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ7 میں مسلسل 8 ناکامیوں کے بعد کراچی کنگز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی کنگز نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان کے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں لاہور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی اور 22 رنز سے میچ ہار گئی۔ لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میر حمزہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close