کراچی:حکومتی نااہلیاں اور ناکامیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ گیس بحران کا براہ راست تعلق ایل این جی سے ہے، وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا ایک بار پھر ایل این جی کارگوز کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس بحران، بجلی بحران، معاشی بحران و دیگر بحران وزیراعظم کے ایم ٹی ایمز کے پیدا کردہ ہیں، قوم گرمیوں میں بھی گیس بحران کے لیے تیار رہیں، حکومتی نااہلیاں اور ناکامیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کارگوز کی منسوخی سے گرمیوں میں بھی قوم کو گیس بحران برداشت کرنا پڑے گا، ٹینڈر الاٹ ہونے کے بعد کارگوز کی منسوخی کمزور معاہدوں اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کرتا ہے، ہنگامی بنیادوں پر مہنگے معاہدوں کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس بحران کا براہ راست تعلق ایل این جی سے ہے، وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے، ایل این جی کے بروقت اور مضبوط معاہدے کیے جاتے تو ملک کو اتنے بڑے گیس بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، حکومت اپنی کمزور اور ناقص منصوبہ بندی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔