Featuredاسلام آباد

پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر ، بجلی مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ، سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے، جس پر نیپرا 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد، کوئلے سے 33.15 فیصد، ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد، مقامی گیس سے 14.37 فیصد، ایل این جی سے 7.12 فیصد، جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست منظور ہوتی ہے تو بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے مہنگی ہوجائے گی، جس سے صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close