روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے۔
کملا ہیرس نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر غیر معمولی پابندیاں لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جاسکتیں، ہم نے تیز، شدید اور متحد معاشی اقدامات کی تیاری کی ہوئی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ پابندیوں میں روس کے مالیاتی ادارے اور اہم صنعتیں شامل ہوں گی، امریکا صرف معاشی پابندیوں پر ہی نہیں رکے گا، بلکہ امریکا پابندیوں کے ساتھ نیٹو کے مشرقی حصے کو بھی مزید تقویت دے گا۔