Featuredکھیل و ثقافت
پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز اپنا آخری میچ بھی ہار گیا
لاہور : پاکستان سپر لیگ 7 کے اپنے آخری میچ میں کراچی کنگزکو 23 رنز سے شکست
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں اوپنر جیسن رائے نے 64 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے۔
کراچی کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لیوس گریگری نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 143 رنز ہی بنا سکی۔
جوئے کلارک 52 اور بابر اعظم کی 36 رنز اننگز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔