لاہور:غیرجمہوری قانون سازی کا نقصان حکومت خود اٹھائے گی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ غیرجمہوری قانون سازی کا نقصان حکومت خود اٹھائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مگر یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھر نا کہنا بتایا نہیں۔