Featuredسندھ

کراچی کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری

کراچی : سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اب کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی مالکانہ حقوق ملیں گے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں لاڑکانہ میں واقع غریب و مکاں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ نے کراچی میں بھی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کچی آبادی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینا چاہتی ہے۔ مالکانہ حقوق کراچی کے کچی آبادی کے رہائشیوں کو بھی دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں میئر کے ایم سی کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے اور کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے اور کراچی میں نیورو سائکائٹرک سینٹر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close