Featuredدنیا

روس مظاہروں کو ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے گا

واشنگٹن : روس نے یوکرینی شہریوں کو قتل یا جیل میں ڈالنے کی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں۔

امریکہ کی حکومت نے خط کے ذریعے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کے دوران یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہیں، جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

امریکہ نے دعویٰ کیا کہ روس مظاہروں کے ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے گا، امریکہ نے آنے والے دنوں میں ممکنہ انسانی حقوق بحران سے بھی خبردار کیا۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلیٹ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ ہمارے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ روسی فورسز پر امن مظاہروں کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close