کراچی: عامر لیاقت سابق قائد و بانی کے فوبیا میں مبتلا ہیں،عامر لیاقت کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
پی ٹی آئی ایم پی اے راجا اظہر کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے بیانات پر کارکن مضطرب ہیں، عامر لیاقت کے رویے پر پارٹی قیادت کو خط لکھ چکا ہوں، پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے فوری استعفیٰ لیں۔
ایم پی اے کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، عامر لیاقت فوری طور پر صحت کارڈ کے لیے اپلائی کریں، عامر لیاقت کو صحت کارڈ نہ ملاتو ذاتی خرچ پر ان کا علاج کراؤں گا۔
راجا اظہر نے کہا کہ عامر لیاقت یاد رکھیں انہوں نے الیکشن بانی و قائد کے خلاف لڑا ہے، عامر لیاقت سابق قائد و بانی کے فوبیا میں مبتلا ہیں، ملک دشمن شخص کی حمایت کرنے والے کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔