Featuredکھیل و ثقافت

زلمی اور قلندرز کا میچ سوپر اوور پہ چلا گیا

لاہور : پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ برابر، فیصلہ سوپر اوور پہ چلا گیا

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، جواب میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔

پی ایس ایل کے 30ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔

زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی 25، حضرت اللہ زازئی 20، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاہین  آفریدی، حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close