پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے۔
مسافروں کو ایئرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیے گئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا، یہ 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔
شارجہ اور دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک قرنطینہ کریں گے۔
دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں سوائے ان کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر نیگیٹو دکھانا ہو۔