Featuredاسلام آباد
قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو صبح 11 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر نے آئین کی شق 54 تین اور شق 254 کے تحت اجلاس طلب کیا، اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہوگا۔
خیال رہے کہ جی ٹی وی نے قومی اسمبلی اجلاس 25 مارچ کو ہونے کی خبر 2 ہفتے قبل دی تھی، جی ٹی وی نے قومی اسمبلی اجلاس کی مستند خبر 9 مارچ کو دی تھی۔