Featuredپاکستان

ملک کے سیاسی رہنماؤں کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

 سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ اللّٰہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی، دوست، بہترین رہنما رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رحمان ملک کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ مرحوم کے اہل و عیال کو صبر دے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close