لاہور: پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں
اہور ہائیکورٹ میں اعتراز احسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کسی حد تک درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئی ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں، میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو انکو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیے، میاں ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے، مریم نواز جو دعویٰ کرتی ہے کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہے انکو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتی، یہ سب مریم نواز کے پاس فیک نیوز ہیں۔